بجلی صارفین پر کتنا بوجھ پڑنے والا ہے؟

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی میں اضافے کے لیے ایک اور درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروا دی ہے جس کی منظوری کی صورت میں صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 8 ارب 71 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پرھیں: عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

میڈیا پوررٹس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے  جس پر سماعت 20 نومبر کو ہوگی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست ہے۔ حکام کے مطابق نیپرا کی جانب سے درخواست منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے مذاکرات: عوام کو سستی بجلی کب ملے گی؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 40 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصولی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار