نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کتی شادیاں کیں اور کتنی خواتین سے تعلقات رہے؟

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے 47ویں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوں تو ٹی وی اسٹار اور رنگین مزاج ارب پتی کے طور پر جانے گئے ہیں، تاہم پہلی مرتبہ 2017 میں پہلی مرتبہ امریکی صدارت حاصل کرنیوالے صدر ٹرمپ کی ہمیشہ سے شہرت ایک پلے بوائے کی رہی ہے۔

سابق اور موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 شادیاں کیں اور ان کے خلاف 26خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام عائد کیا گیا، 78 سالہ ٹرمپ 1996 سے 2016 تک مقابلہ حسن منعقد کرانے والی تنظیم مس یونیورس کے مالک بھی رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری اداکارہ اہلیہ مارلا میپلز نے ان کے افیئرز کے بعد طلاق لے لی تھی جبکہ تیسری اہلیہ کی موجودگی میں ان کا مبینہ طور پر پورن اسٹار سے بھی تعلق رہا، ان پر 1970 سے اب تک کم از کم 26 خواتین نے جنسی ہراسانی کا الزام بھی لگایا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی 5 اولادیں ہیں، پہلی بیوی سے 3 جبکہ دوسری اور تیسری اہلیہ سے ایک ایک اولاد ہے، وہ خوب رو ماڈلز کے پرستار اور اسی نوعیت کے شاندار عملے کی خدمات حاصل کرتے رہے ہیں، ان کی ایک سابقہ سیکریٹری ملکہ حسن بھی رہ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست، کملا ہیرس کو چُپ لگ گئی

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3 شادیاں کرچکے ہیں، 1977 میں انہوں نےچیک ماڈل اور ایتھلیٹ ایوانا زیلنیکووا سے شادی کی، جن سے ان کے 3 بچے ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک ہیں، ان کی یہ پہلی شادی 1990 میں بہت ہی مہنگی طلاق پر ختم ہوئی کیونکہ ان کی اہلیہ کو ان کے رومانوی تعلقات سے باخبر ہوگئی تھیں۔

1993 میں صدر ٹرمپ نے اداکارہ مارلا میپلز سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی ٹفنی ہے لیکن ان کی یہ دوسری شادی بھی 1999 میں طلاق پر ختم ہوئی، جس کے بعد 2005 میں صدر ٹرمپ نے سلووینیا کی میلانیا ناس سے شادی کی، جس سے ان کا ایک بیٹا بیرن ولیم ٹرمپ ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کی مبارکباد

شادیاں اپنی جگہ لیکن صدر ٹرمپ کا جنسی نوعیت کے الزامات نے پیچھا نہیں چھوڑا، 2 2 مختلف عدالتوں میں جیوری نے فیصلہ سنایا کہ ٹرمپ مصنفہ ای جین کیرول کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تردید کر کے ہتک عزت کے مرتکب ہوئے ہیں اور ٹرمپ کو مجموعی طور پر 88 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کو بھی کہا گیا، وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر چکے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور اسکینڈل پورن انڈسٹری کی ایک سابق اداکارہ اسٹورمی ڈینیئل سے بھی جڑا ہے، جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 2006 میں جنسی تعلق قائم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکی صدر نے اپنے وکیل مائیکل کوہن کے ذریعہ ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز  ادا کیے تھے۔

مزید پڑھیں:کملا ہیرس کی ہار پر ان کا آبائی گاؤں غمزدہ، کونسی امیدیں ٹوٹیں؟

2016 میں ری پبلیکنز کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی ملنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وکیل مائیکل کوہن کے ذریعے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر اس شرط پر ادا کیے کہ وہ ٹرمپ سے اپنے تعلق پر لب کشائی نہیں کریں گی، یہ اسکینڈل اور اس ادائیگی کو چھپانے کے الزام میں صدر ٹرمپ پہلے ہی مجرم قرار دیے جاچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp