توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن کی طرف سے جلد سماعت کی درخواست خارج

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ سے متعلق الیکشن کمیشن کی  جانب سے جلد سماعت مقرر کرنے کے لیے درخواست خارج کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان کے وکلاء سے سوال کیا کہ توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر وہ کیا کہتے ہیں؟

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے جلد سماعت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جلد سماعت کا جواز کیا ہے؟  یہ تو پیسے اور وقت  کا ضیاع ہے۔ کیسز کی بھر مار کے باعث وکلاء کو تیاری کے لیے بھی وقت چاہیے، کیا کوئی قانونی پابندی ہے کہ اتنے وقت میں اس کیس پر فیصلہ کرنا ہے۔

عمران خان کے وکلا نے علی حیدر گیلانی کے زیر التوا کیس کی کاپی بھی عدالت کو فراہم کر دی۔ علی حیدر گیلانی کیس میں جلد سماعت کی کتنی  ہی درخواستیں دی گئیں۔ علی حیدرگیلانی کا معاملہ سال سے التوا کا شکار ہے۔ عمران خان کی سیکیورٹی کی درخواست ابھی بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے جوابی دلائل میں عدالت سے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے کیس کو جھوٹا کہہ رہے ہیں۔ اگر سچے ہیں تو عدالت آئیں، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کی بریت کی کوئی درخواست اب تک نہیں آئی۔ ہم تو 2، 2 ماہ کی تاریخ مانگ رہے تھے، 1 ماہ کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگانا غلط ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ کرپٹ پریکٹسز پر 3 ماہ کے اندر ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے جوابی دلائل میں کہا کہ ابھی تو یہی فیصلہ نہیں ہوا کہ توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت ہے بھی یا نہیں۔

سیشن کورٹ اسلام آباد نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور کچھ ہی دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کی درخواست خارج کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں