عمران خان کی رہائی: ٹرمپ کی ممکنہ کال پر نواز شریف کا ردعمل کیا ہوتا؟ خواجہ آصف نے بتادیا

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ امریکا سے کال آنے کی دیر ہے اور عمران خان کو کال کرنے والوں کے حوالے کردیا جائے گا اور پاکستان کال پر انکار کرنے کی جرات نہیں کرسکتا، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نہایت ادب کے ساتھ عرض ہے کہ نواز شریف کو کال کے ساتھ 5ارب ڈالر کے آفر بھی تھی، اس نے پھر بھی انکار کیا اور ایٹمی دھماکا بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے، خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ پھر مشرف کو کال آئی وہ لیٹ گیا، جو کچھ حکم ملا اس سے زیادہ پہ راضی ہوا۔ 9الیون والی جنگ بند ہوچکی ہے، افغانستان میں امن ہے لیکن پاکستان آج بھی اس کے نتائج دہشتگردی کی شکل میں بھگت رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیانات دینے والے نواز شریف نے جب انکار کیا تو اس کے ساتھ تھے، مشرف نے جب ہتھیار ڈالے تو اسکے ساتھ تھے۔

آخر میں انہوں نے شعر لکھا کہ

آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں

ہم اگرعرض کریں گے تو شکایت ہوگی

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ابھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکا بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مدد کے لیے آتا ہے تو دیکھا جائے گا۔ یہ وہی بندا ہے نا جو کہتا تھا کہ ہم کوئی غلام ہیں امریکا کی بات کیوں مانیں تو پھر ٹھیک ہے ہم بھی ان کی بات کیوں مانیں ہم بھی تو غلام نہیں ہیں۔

یہ پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹا ہے، اگر امریکا عمران خان کا مطالبہ کرے تو حوالے کردینا چاہیے، رانا ثناللہ

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کا عمران خان کہا جائے یا عمران خان کو امریکا کا ٹرمپ کہا جائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے، کیونکہ ان دونوں میں کافی عادتیں ملتی ہیں۔

جیسا کہ جھوٹ بولنا، ہٹ دھرمی کرنا، دوسروں کا مزاق اڑانا، اپنی بات کو منوانے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈے اپنانا وغیرہ شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp