لندن میں احتجاج کرنے والوں کی بیدخلی کی خبریں بےبنیاد ہیں، احتجاج جاری رکھیں گے، شایان علی

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد کارکن شایان علی نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج کے بعد پاکستانی شہریوں کی

برطانیہ سے بیدخلی اور حکومت پاکستان کو حوالگی کی خبریں بنیاد ہیں، احتجاج ہمارا قانونی حق ہے جو ہم جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو میں شایان علی نے بتایا کہ خبریں آرہی ہیں کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج کے بعد 26 پاکستانی نژاد شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی حکومتوں کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ نہیں ہے، یہ لوگوں کو ڈرانے کے ہتھکنڈے ہیں لہٰذا آپ لوگ نہ ڈریں۔

شایان علی نے کہا کہ احتجاج کرنا عوام کا بنیادی حق ہے اور یہ برطانیہ کا قانون ہے، لیکن بعض لوگ چاہ رہے ہیں کہ آپ اپنا یہ حق استعمال نہ کرسکیں، برطانیہ ایک جمہوریت ہے اور جمہوریت میں احتجاج کرنا ہمارا قانونی حق ہے اور ہم احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ، وزارت خارجہ کی ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کی ہدایت

واضح رہے کہ 17 اگست 2022 میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت غیرملکی مجرمان اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مجرمان کو برطانیہ سے پاکستان واپس لایا جاسکے گا۔

اس وقت کی برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے موقع پر کہا تھا، ’مجھے خطرناک غیر ملکی مجرموں اور امیگریشن کے مجرموں کو واپس بھیجنے پر کوئی افسوس نہیں ہے، ایسے افراد جن کے پاس برطانیہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ برطانوی عوام کافی دیکھ چکی ہے کہ لوگ ہمارے قوانین کا غلط استعمال کرتے ہیں اور سسٹم کو گیم (استعمال) کر رہے ہیں تاکہ ہم انھیں ہٹا نہ سکیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی واپسی کے بعد ’شایان علی لندن میں آئسکریم بوائے‘ بن گئے؟

انھوں نے کہا کہ ’یہ معاہدہ، جس پر مجھے اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ دستخط کرنے پر فخر ہے، ظاہر کرتا ہے کہ امیگریشن کے نئے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی