کوئٹہ میں پی ٹی آئی جلسے کا این او سی منسوخ ہونے کے باوجود کارکن ہاکی گراؤنڈ میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے ممکنہ جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کردیا ہے اور ریڈ زون کے چاروں اطراف کنٹینرز کھڑے کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کاروانِ سندھ کی پولیس سے مڈبھیڑ، پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد رہنما و کارکنان گرفتار
پی ٹی آئی جلسہ روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے جبکہ ہاکی گراؤنڈ آنے والے راستے مکمل طور پر سیل کردیے گئے ہیں، قیدی وین بھی ہاکی گراؤنڈ پہنچا دی گئی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کارکن ہاکی گراؤنڈ پہنچنا شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کارکنان پولیس حصار توڑ کر جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: جلسے کی درخواست مسترد، پی ٹی آئی کا ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، پی ٹی آئی کارکنان نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے آج بروز جمعہ کوئٹہ میں جلسے کی درخواست دے رکھی تھی تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی ہے۔