احتساب عدالت نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوط کرلیا ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی،، سماعت پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر عائد اعتراضات ختم
فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 12 نومبر کو سنایا جائے گا۔
یاد رہے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے، عمران خان کی اہلیہ مجموعی طور پر9 ماہ جیل رہیں، ان کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔سزا کا فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی نے خود جیل میں آکر گرفتاری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم کی بحالی، احتساب بیورو نے عمران خان کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس واپس لے لیا
بعد ازاں ان کو اڈیالہ جیل کے بجائے بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا. کمشنر اسلام باد نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ سزا معطل کردی تھی .تاہم ان کو توشہ خانہ ٹو میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔