عمران خان کی رہائی کے لیے لانگ مارچ یا دھرنا بھی دے سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلان

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ آج سے ہم نے عمران خان کی رہائی کے لیے فائنل کال کی طرف بڑھنا شروع کردیا ہے، ہم لوگوں کو منظم کریں گے اور جب بھی عمران خان کال دیں گے تو احتجاج شروع ہوجائے گا، اور پھر لانگ مارچ یا دھرنا بھی دے سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں جو فسطائیت آج ہے تاریخ میں کسی نے نہیں دیکھی، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں صوابی میں پی ٹی آئی کا پاور شو، عمران خان اسی ماہ احتجاج کی فائنل کال دیں گے، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہاکہ ایک جلسے کی کال سے حکومت کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں، جلسہ صوابی میں تھا اور راستے راولپنڈی اسلام آباد کے بند کیے گئے۔

رؤف حسن نے کہاکہ میں اداروں سے مذاکرات کے حق میں ہوں، عمران خان سے بات کیے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا، ہم جتنا جلد اس حقیقیت کو تسلیم کرلیں پاکستان کے حق میں بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنانے کی تمام کوششیں ناکام رہیں، جس کے باعث حکومت خوف کے عالم میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے بات چیت کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی کو دے رکھا تھا لیکن گفتگو کا آغاز نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہاکہ امریکا سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے، پاکستان کے مسائل کوئی دوسرا ملک حل نہیں کرے گا، صوابی جلسے میں امریکا کا جھنڈا میں نے نہیں دیکھا۔

رؤف حسن نے کہاکہ ہم 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے جارہے ہیں، عمران خان کی رہائی کے لیے ہر آپشن استعمال کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ہمیں امید تھی کہ عدالت سے کوئی ریلیف مل جائے گا لیکن حکومت نے من مرضی کرتے ہوئے 26ویں آئینی ترمیم کردی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے صوابی جلسے میں امریکی پرچم لہرا دیا گیا

انہوں نے مزید کہاکہ ہماری تحریک کا اختتام عمران خان کی رہائی پر ہی ہوگا، اس کی کامیابی کے لیے ہمارے پاس کئی آپشنز موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی