فوج سمیت تمام ادارے ہمارے، پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، اسد قیصر

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فوج سمیت تمام ادارے ہمارے ہیں، ان کو سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہیے، پی ٹی آئی کے ساتھ جو فسطائیت ہورہی ہے اس کی ذمہ داری شہباز شریف اور وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے لانگ مارچ یا دھرنا بھی دے سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلان

اسد قیصر نے کہاکہ ہم عمران خان کی رہائی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، صوابی جلسے کے ذریعے کارکنوں کو متحرک کیا گیا ہے، اب جب بھی عمران خان کال دیں گے ہم سب حاضر ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہوا ہے، ملک اس وقت خطرناک صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، اور اس کے لیے ہم تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے، اور انہیں اپنے ساتھ شامل کریں گے۔

اسد قیصر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے، آئین و قانون کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے لیکن حکومت کا سارا دھیان پی ٹی آئی کو دبانے پر ہے، ہم امن و امان کے معاملے پر کسی سے بھی بات کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان پر بنائے گئے تمام کیس سیاسی ہیں، جب بھی عدالتیں آزاد ہوں گی تو بانی پی ٹی آئی کسی کیس میں گرفتار نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ٹرمپ کے عمران خان سے اچھے تعلقات، ان کے امریکی صدر بننے سے فرق تو پڑے گا، پاکستان تحریک انصاف

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کی دوستی کا سب کو معلوم ہے، لیکن ہم کسی کو بھی ملکی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی