ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے مامد گٹ سے موسیٰ خیل، سڑا خواہ، میٹی درہ، سوران درہ، علینگار، چمرکنڈ اور چیناری سمیت متعدد علاقوں کو ملانے والی اہم رابطہ سڑک طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ پی ٹی آئی دور حکومت کے باوجود ضلع مہمند میں ترقیاتی منصوبے نظر نہیں آتے، شہری پھٹ پڑے
مقامی افراد کے مطابق سڑک کی خراب حالت کے باعث روزمرہ آمدورفت، طلبا، مریضوں، بزرگوں اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بارشوں کے دوران صورتحال مزید سنگین ہوجاتی ہے۔
شہریوں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں 3 مرتبہ حکومت کرنے کے باوجود عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں تک ٹھیک نہیں ہوسکیں جبکہ محکمہ تعلیم و صحت اور دیگر اداروں کی کوئی اصلاح نہیں کی گئی اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہے۔
مزید پڑھیے: ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین
شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو احتجاج اور نعرے بازی سے ہی فرصت نہیں ملی۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔











