ہانیہ عامر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ ہانیہ عامر جنہوں نے اپنی باکمال اداکاری سے انڈسٹری میں سب کے دل جیت لیے ہیں، ان کے مداح اب اداکارہ کی شادی کے منتظر ہیں کہ وہ کب اور کس سے شادی کریں گی۔

ہانیہ عامر جو ان دنوں کینیڈا کے دورے پر ہیں انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں مداحوں کی جانب سے ان سے مختلف سوالات کیے گئے، جن میں ایک سوال شادی کے بارے میں تھا کہ آخر وہ شادی کب کررہی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن جب بھی شادی ہوگی تو ڈھنڈورا پیٹیں گی اور کچھ بھی خفیہ نہیں رکھیں گی۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کچھ عرصے قبل مذاق رات شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ ماضی میں ایک لڑکے پر فدا تھیں لیکن اب ان کی شادی ہوچکی ہے۔

معروف میزبان، صحافی، فلم ساز اور بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہانیہ عامر کو اسی طرح اپنے کیریئر پر توجہ دینی چاہیے وہ فی الحال شادی وادی نہ کریں، ان چکروں میں مت پڑیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp