نوجوت سنگھ سدھو کی کپل شرما شو میں انٹری، ارچنا پورن سنگھ پریشان

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دی گریٹ انڈین کپل شو ایک مقبول ترین پروگرام ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں دیپندر اور جیا گوئل کے ساتھ نارائنا اور سدھا مورتی کی میزبانی کرنے کے بعد میزبان کپل شرما اب اگلے ہفتے کے آخر میں نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ یہ شو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

شو کے ایک نئے پرومو میں نوجوت سنگھ سدھو کو مہمان جج کی کرسی پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ سدھوکو ایک بار پھر شو میں بطور جج براجمان دیکھ کر ناظرین تو حیران ہوئے ہی لیکن ارچنا پورن سنگھ بھی ششدر رہ گئیں۔

نوجوت سدھو کی جانب سے سوشل میڈیا پر شو کا پرومو شیئر کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سدھو نے شو میں اپنی جج کی کرسی واپس لے لی ہے جب کہ ارچنا پورن سنگھ پریشانی کے عالم میں کپل شرما سے کہہ رہی ہیں کہ مجھے میری کرسی واپس دلاؤ۔

کرکٹ اسٹار ہربھجن سنگھ بھی اپنی اہلیہ گیتا بسرا کے ساتھ شو کا حصہ ہوں گے۔ سنیل گروور بھی سدھو کے روپ میں واپس آئیں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے شو کیوں چھوڑا؟

نوجوت سنگھ سدھو نے سنہ 2019 میں دی کپل شرما شو چھوڑ دیا۔ فروری 2019 میں پلوامہ حملے پر ان کے تبصرے کے نتیجے میں ان پر ہونے والی کڑی تنقید پر انہیں شو چھوڑنا پڑگیا تھا۔

مزید پڑھیے: کپل شرما نے اپنا طیارہ خریدلیا، کروڑوں کمانے والے کامیڈین کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

اس دہشتگرد حملے کے بعد سدھو نے کہا تھا کہ دہشتگردی کو پورے ملک (پاکستان) سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔ ان کے ریمارکس نے اہم تنازعے کو جنم دیا اور انہیں شو سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور عوامی احتجاج کی وجہ سے بالآخر ان کی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے لے لی تھی جو اس وقت سے شو میں بطور جج باقائدگی کے ساتھ چلی آرہی تھیں۔

سنہ 2021 میں  ارچنا نے نوجوت کی واپسی کے امکان کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ اگر سدھو سنجیدگی سے میری جگہ شو میں دوبارہ داخل ہوتے ہیں تو میرے پاس اور بھی بہت سے کام ہوں گے جو میں گزشتہ کئی ماہ سے نہیں کرپا رہی ہوں۔

مزید پڑھیں: مودی نے پلوامہ حملے کے حقائق عوام سے چھپائے: ستیہ پال ملک

انہوں نے بتایا تھا کہ چونکہ میں شو کے لیے ہفتے میں 2 دن شوٹنگ کرتی ہیں اس لیے میں وہ کوئی اور اسائنمنٹ نہیں لے سکتیں جو ممبئی یا انڈیا سے باہر ہو۔

ارچنا نے یہ بھی بتایا تھا کہ پچھلے کچھ مہینوں میں انہیں لندن اور دیگر بیرونی ممالک میں شوٹنگ کے کئی مواقع ملے لیکن انہیں شو سے وابستگی کی وجہ سے انکار کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم