’مجھے لوٹ لیا گیا‘، وسیم اکرم کے ساتھ آسٹریلیا میں کیا واردات ہوئی؟

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دھوکہ دہی اور لوٹ مار کی واردتیں پاکستان میں تو عام ہیں اور اگر آپ سوچتے ہیں کہ دنیا کے کسی دوسرے ملک جاکر آپ ایسی وارداتوں سے بچ جائیں گے تو یہ آپ کی خام خیالی ہے، کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آسٹریلیا جیسے ملک بھی لوٹ لیا گیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں وسیم اکرم کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ سے آسٹریلیا میں پالتو بلی کے ’ہیئر کٹ‘ کے ایک ہزار آسٹریلوی ڈالر ہتھیا لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کون سی جوئے بازکمپنیوں کے لیے کام کر رہے ہیں؟

اس حوالے سے کمنٹری کے دوران وسیم اکرم نے کہا، ’میں نے کل بلی کے بال کٹوائے جس کے مجھے ایک ہزار ڈالر ادا کرنے پڑے، انہوں نے پہلے بلی کو بے ہوش کیا، اسے اپنے پاس رکھا اور اسے کھانے پینے کو دیا، میں نے ان سے کہا کہ اس رقم سے تو میں پاکستان میں 200 بلیاں خرید سکتا ہوں۔‘

وسیم اکرم کی بات کو اس وقت وہاں موجود دیگر کمنٹیٹرز نے پہلے مذاق سمجھا لیکن جب وسیم اکرم نے رسید کی صورت میں اس ’لوٹ مار‘ کے ثبوت پیش کیے تو دیگر کمنٹیٹرز دنگ رہ گئے اور پھر ہنستے ہوئے کہا کہ ہم سمجھے تھے آپ مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں، آپ کو تو واقعی لوٹ لیا گیا ہے۔

پھر ساتھی کمنٹیٹر نے وسیم اکرم سے رسید لے کر اس کی تفصیلات پڑھیں جس میں درج تھا کہ بلی کے طبی معائنے کی فیس 105 آسٹریلوی ڈالر، اینستھیزیا کی فیس 305 آسٹریلوی ڈالر اور ہیئر کٹ کی فیس 40 آسٹریلوی ڈالر۔

یہ بھی پڑھیں: 22سال بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست:’ یہ ہمارے لڑکے نہیں ہیں‘

اس بھاری بھرکم رسید میں اضافی چارجز بھی درج تھے جن میں پوسٹ پروسیجر کیئر کی فیس 120 آسٹریلوی ڈالر اور بلی کے کارڈیو ٹیسٹ کی فیس 251 آسٹریلوی ڈالر درج تھی۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے اس میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہر اکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔ پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ