اکشے کمار کی سنیل شیٹھی اور پاریش راول کے ساتھ تصویر وائرل، ’کیا ہیرا پھیری 3 آنے والی ہے؟‘

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اکشے کمار کو حال ہی میں اپنی مشہور فلم ہیرا پھیری کے ساتھی اداکاروں سنیل شیٹھی اور پاریش راول کے ساتھ ممبئی کے ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔ تینوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر شائقین میں چہ مگوئیاں تیز ہو گئیں کہ شاید ہیرا پھیری 3 میں تینوں اداکاروں کی واپسی ہو رہی ہے۔

لیکن بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکشے کمار اور پاریش راول کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس بار ’ہیرا پھیری‘ نہیں بلکہ کوڈو ایکشن کے لیے نکلے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suniel Shetty (@suniel.shetty)

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی مداحوں کو ہیرا پھیری فلم کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے تینوں کی فلم میں اکھٹی واپسی کی خواہش ظاہر کی، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تینوں لیجنڈز ایک ساتھ ہیں جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں فلم ہیرا پھیری میں تینوں اداکاروں کی اکھٹی واپسی کا انتظار ہے۔

خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے نام سے 18 سال قبل 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

کامیڈی اور رومانس سے بھرپور اس فلم کی کامیابی کے بعد سیریز کی دوسری فلم ’پھر ہیرا پھیری‘ 6 سال بعد 2006 میں ریلیز کی گئی، جس میں ایک بار پھر اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پاریش راول مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا علی قتل کیس: مقتول کے اہلخانہ کا عدالتی کمیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، جے آئی ٹی بنانے کی استدعا

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا کر B3 کردی، یہ حکومتی پالیسیوں پر عالمی اعتماد ہے، وزیراعظم کا خیرمقدم

مدارس کی رجسٹریشن و دیگر معاملات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی دلچسپی لی، طاہر اشرفی

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری برقرار رکھنے پر اتفاق

سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار