اسلام آباد: ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 ارکان گرفتار

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، تھانہ نون پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا جو فیصل آباد اور لاہور کے  مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس کے دوران اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 3 موٹر سائیکل، موبائل فون، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان موٹر سا ئیکلوں پر سوار ہوکر اسلحہ کی نوک پر راہگیروں، دکانداروں، اے ٹی ایم  سے رقم نکلوانے والوں اور بائیکیا والوں کو لوٹتے تھے اور مزاحمت پر شہریوں پر فائرنگ کردیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، پبلک پارک میں شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان کو دھر لیا

گرفتار ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاوہ فیصل آباد اور لاہور میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری پر ڈی آئی جی اسلام آباد ڈی آئی جی سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp