باران رحمت کے لیے محکمہ اوقات پنجاب جمعے کے روز ’نماز استسقا‘ کا اہتمام کرے گا

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ اوقاف پنجاب باران رحمت کے لیے جمعہ کے روز صوبے بھر میں ’نماز استسقا‘ کا اہتمام کرے گا۔

سیکریٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری نے کہا ہے کہ نماز استسقا اجتماعی توبہ، استغفار اور باران رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے، جس سے اسموگ کے اثرات کم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کی اسموگ سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو معاونت کی پیشکش

ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے کہا کہ  محراب ومنبر حفظانِ صحت کے اصولوں کی ترویج و تبلیغ کے لیے مستعد ہے، خطے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ صنعتوں کا دھواں، ہیوی ٹرانسپورٹ کی بہتاب، دھواں چھوڑتی گاڑیاں، اینٹوں کے بھٹوں کا دھواں، فصلوں کی تلفی جیسے عوامل کا تدارک اورانڈسٹری کو جدیدی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے اسموگ سے نجات پانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے، یہ ایکشن پلان 16 نکات پر مشتمل ہوگا، جس میں 20 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی تبدیلی سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: اسموگ تدارک کریک ڈاؤن میں تیزی، 24 گھنٹوں میں 24 لاکھ روپے کے چالان

 صوبائی سیکریٹری اوقاف نے کہا کہ اسموگ، دھند اور دھوئیں کا امتزاج ہے، یہ اکتوبر سے شروع ہوکر دسمبر تک جاتی ہے، موسم سرد ہونے کے سبب ہواؤں کی رفتار سست ہوجاتی ہے،اس لیے دھویں کے آگے بڑھنے کے امکان نہ ہونے کے برابر ہوجاتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے کہا کہ اسموگ کی بڑی وجہ خطے میں چاولوں کی فصل کی کٹائی کے بعد نئی فصل کی تیاری کے لیے پرانی فصل کی باقیات کی تلفی ہے، جس کے لیے زرعی زمینوں میں آگ لگانے کا طریقہ رائج ہے، جس میں کبھی لاہور، کبھی ملتان اور کبھی دہلی پہلے نمبر پر آتاہے۔

انہوں نے کہا کہ  پرانے وقتوں میں دہلی سے پشاور تک کا پورا علاقہ پنجاب ہی ہوتا تھا اور اس کا کلچر بھی ایک ہی جیسا تھا، جہاں ان دنوں چاولوں کی کٹائی مکمل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں فضائی آلودگی سے روزانہ کتنے بچوں کی اموات ہوتی ہیں؟

 واضح رہے کہ ایئر کوالٹی ا نڈیکس(اے کیو آئی) کا معیار50 تک ہونا صحت مند فضا کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے اشاریے، اس ماہ باربار ایک ہزار کے عدد سے بھی اوپر گزرچکے ہیں، مزید یہ کہ ایئر کوالٹی نڈیکس(اے کیو آئی)کی 300 سے اوپر کی حد انسانی صحت کے لیے خطرناک سمجھی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے