بھارت کے ساتھ بگڑے تعلقات کو سنوارنے کی ضرورت ہے، نواز شریف

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اگر ماضی میں تعلقات بگڑے ہیں تو انہیں سنوارنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے مجھے کوئی مشکل نظر نہیں آتی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ جنیوا سے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اچھا ہوتا کہ بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں ’نواز شریف اگر مودی کو کال کریں تو بھارتی ٹیم پاکستان آسکتی ہے‘

انہوں نے کہاکہ مجھے بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارنے میں کوئی مشکل نظر نہیں آتی، پاکستان کے تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہییں۔ پاکستان کے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رہے اور رہنے چاہییں۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھ دی ہے، نوجوانوں کو لگا دیا گیا ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے بھاگو، کوئی ایک منصوبہ بتایا جائے جو پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں دیا ہو۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اور مہنگائی مسلسل نیچے آرہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سب سے پہلے آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات کیے، معیشت کی بہتری کے لیے شہباز شریف نے بے پناہ اقدامات کیے، 6 سے 7 سال بعد پاکستان میں اب دوبارہ ترقی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان ضرور آنا چاہیے، ہم ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت نے 77 سال ضائع کیے، اگلے 77 سال ایسے نہیں ہونے چاہییں، نواز شریف

اسموگ کا مسئلہ چند سال میں حل کردیں گے، مریم نواز

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ اسموگ کا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، تاہم چند سال میں اس مسئلے کو حل کردیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا