معمر رانا کو بالی ووڈ سے کتنی آفرز آئیں؟

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معمر رانا ایک مشہور پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن اداکار اور ہدایت کار ہیں،انہوں نے متعدد پاکستانی فلموں میں کام کیا جن میں ہٹ پہلی فلم ’کڑیوں کو ڈالے دانا‘ بھی شامل ہے، ان کی دیگر ہٹ فلموں میں دیوانے تیرے پیار کے، فائر، چوڑیاں، جھومر، کوئی تجھ سا کہاں اور چنا سچی مچی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار شان سے لڑائی کس بات پر ہے؟معمر رانا نے بتادیا

معمر رانا نے چند قابل ذکر ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی کام کیا ہے، ان کے مشہور ڈرامے محرم، روشن ستارہ اور دل، دیا، دہلیز اور مہران ہیں۔

حال ہی میں معمر رانا نے نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بالی ووڈ سے آفرز سے متعلق لب کشائی کی اور یہ بھی بتایا ان کا پسندیدہ بالی ووڈ کردار کون ہے۔

معمر رانا نے کہا ’مجھے بھارت کی جانب سے 2 پیشکشیں آئیں لیکن پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپیں بڑھ گئیں، ظاہر ہے میں تب ہی جاؤں گا جب میری حکومت مجھے اجازت دے گی ورنہ کام نہیں کروں گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: نعمان اعجاز نے شان شاہد کا کیریئر کیسے بچایا؟

اپنے پسندیدہ بالی ووڈ کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے معمر رانا نے کہا کہ ‘مجھے سنجو بہت پسند آیا، سنجو جیسی فلم کا کریڈٹ ہونا چاہیے لیکن رنبیر کپور نے جس طرح پرفارم کیا ہے، وہ شاندار ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ انہیں آج کل کے اداکاروں میں سے انہیں فہد مصطفیٰ پسند ہیں، اور ان کی پسندیدہ اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟