پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق پشاور، صوابی، مالاکنڈ، سوات، مینگورہ، نوشہرہ، لنڈی کوتل، مانسہرہ، چارسدہ، خیبر، باڑہ، مردان، ہنگو، چترال، جمرود، تیراہ، دیر بالا، اوگی، رستم، بونیر اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

میٹ آفس کے مطابق، زلزلہ صبح 10 بجکر 13 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 220 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ 11 ستمبر کو اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.7 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان کے قریب شادی والا کا علاقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 1935 کے زلزلے سے قبل جانور رات کو رویا کرتے تھے

اس سے  2 روز قبل سوات سمیت خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابقریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی