اسلام آباد پولیس نے آئی جی کمپلینٹ سیل کے ذریعے 6ماہ میں 88فیصد شکایات حل کردیں۔ شہریوں کی طرف سے گزشتہ 6 ماہ میں ایک ہزار 104 شکایات موصول ہوئیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے آئی جی پی کمپلینٹ سیل 1715 فعال کردار ادا کررہا ہے، ہیلپ لائن پر موجود عملے نے تمام شکایات کو بروقت متعلقہ فورمز تک پہنچایا۔
مزید پڑھیں: رواں برس کے دوران اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟
ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کی طرف سے گزشتہ 6 ماہ میں ہیلپ لائن پر 1104 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 973 شکایات کو حل کردیا گیا ہے، شکایات کے حل کا تناسب 88 فیصد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے عوام کے مسائل کے حل کے لیے مختلف فورمز قائم کیے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کھلی کچہریوں کے ذریعے بھی عوام تک پہنچ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہیں پنجاب کے برابر، ایگزیکٹو الاؤنس، وزیراعظم کے اسلام آباد پولیس کے لیے بڑے اعلانات
ان کا کہنا تھا کہ ہر جمعہ کی نماز میں تمام افسران مساجد میں بھی عوام کے ساتھ رابطہ کرتے ہیں۔ جرائم کے سدباب کے لیے کمیونٹی پولیسنگ انتہائی اہم ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین کے مسائل کے حل کے لیے 1815 ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے، جس پر خواتین ہیلپ لائن پر کال کرکے اپنے مسائل بیان کرسکتی ہیں۔