اسموگ سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر، کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسموگ سے تنگ آئے عوام کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل سے 16 نومبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ بارشوں کے باعث اسموگ میں کمی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بعض بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں بارش سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق، کل شام سے 15 نومبر کے دوران اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، جہلم، قلعہ سیف اللہ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان سمیت بعض شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں آج اسموگ چھائے رہنے جبکہ رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موسم سرما کا آغاز؛ برفباری اور بارشیں کم ہونے کا امکان

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام اور رات کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp