مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور پر حل نہیں ہوسکتا، تاہم چند سالوں میں اس پر قابو پالیں گے۔

لندن میں نواز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اسموگ کے تدارک کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، اور اس پر قابو پانے کے لیے پُرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسموگ شادیوں پر بھی اثرانداز، پنجاب حکومت کی نئی حکمت عملی کیا ہے؟

انہوں نے کہاکہ علاج کے سلسلے میں بیرون ملک آنا پڑا، اور اب اللہ کا شکر ہے ٹھیک ہوں، ایئر پنجاب سروس شروع کرنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اب مشکلات سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے، پنجاب میں بہت پوٹینشل ہے، ہمیں محنت کرنے والے لوگ چاہییں۔

مریم نواز نے کہاکہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور میں پُرامید ہوں کہ پاکستان مشکلات سے نکل جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہے، جبکہ اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح 96 ہزار پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسموگ کے کنٹرول میں ناکامی کے عدالتی ریمارکس پر مریم اورنگزیب کا سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ نواز شریف کی سابق حکومت کے بعد اب پہلی دفعہ مہنگائی میں کمی ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp