خیبرپختونخوا حکومت نے یتیم طالبات کے لیے انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان، تعلیم کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ
اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجوں سے ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجوں سے کہا ہے کہ وہ خاص طور پر یتیم طالبات کا ڈیٹا فراہم کریں۔
محکمہ نے بتایا کہ انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کالجوں میں داخلہ لینے والے یتیم طالب علموں کو جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا کا ضم قبائلی اضلاع میں طالبات کو ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان
انہیں فیس میں رعایت کی پیشکش کی جائے گی تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ صوبائی حکومت کے اس قدم سے یتیم طالبات پر مالی بوجھ کم ہونے کی امید ہے۔
کالج کے سربراہان کو ایک ہفتے کے اندر مطلوبہ ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور باضابطہ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔