چیمپیئز ٹرافی، آئی سی سی نے نئی ویژیول آئیڈنٹیٹی ریلیز کردی، پاکستان اب بھی میزبان

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بدھ کو مرد اور خواتین کی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نئی ویژیول آئیڈنٹیٹی جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے

چیمپیئنز ٹرافی میں دنیا کی سرفہرست ٹیمیں 2 ہفتوں کے ایک سنسنی خیز مقابلے کے لیے اکٹھی ہوں گی جہاں ہر میچ اہم ہوگا۔ دنیا کے بہترین کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کے لیے میدان میں ہوں گے۔

مشہور وائٹ جیکٹس (فاتح ٹیم کے لیے سفید کوٹ) کے لیے یہ مقابلہ ہر 2 سال بعد مردوں کے ون ڈے ایونٹ کے متبادل کے طور پر ہوگی جس میں ٹاپ 8 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ مینز ٹیموں کا وائٹ جیکٹس کے لیے یہ مقابلہ سنہ 2017 کے بعد اب ہورہا ہے۔ سنہ 2017 کی فاتح ٹیم پاکستان تھی۔ یہ شاندار ایونٹ اگلے سال پاکستان میں منعقد ہوگا۔

آئ سی سی کی جانب سے ریلیز کی گئی ویڈیو میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کا لوگو بھی دکھایا گیا ہے۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی برانڈ کا نیا ٹائپو گرافک لوگو بھی جاری کیا ہے۔


خواتین کی ٹی 20 کی ٹاپ 6 ٹیمیں ایک زبردست مقابلے کے لیے میدان میں ہوں گی۔

مزید پڑھیے: بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کیسے پاکستان آسکتی ہے؟ نجم سیٹھی نے طریقہ بتادیا

نئی تخلیق شدہ بصری شناخت ایک ڈیجیٹل اور پہلا متحرک اظہار ہوگا۔ یہ جو جمود کو چیلنج کرے گی اور ایک غیر روایتی ٹائپوگرافک لوگو کے ساتھ بولڈ اور پر اعتماد دکھائی دے گی۔

اسے مخصوص انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ کھیل کو بیان کرنے والے انوکھے الفاظ اور وکٹ گرنے پر چیخنے سے لے کر ہر سپر اسٹار کے نام (جو ان کی کٹ کے پچھلے حصے پر ظاہر ہوتا ہے) تک کرکٹ کی زبان سے مزین ہوگا۔

آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر، انوراگ دہیا نے کہا ہے کہ مردوں کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی ایک بالکل نئی خواتین کے ایونٹ کے ساتھ واپسی نے ہمیں اگلے چند سالوں میں ایونٹس کی نمائندگی کرنے کے لیے ایک تازہ دم متحرک اور پرلطف بصری شناخت کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی چیمپیئنز ٹرافی میں تمام ٹیموں کو دیکھنے کے لیے پُرامید

انہوں نے کہا کہ 2 ہفتوں کے سنسنی خیز مقابلے کے لیے نئے عناصر کے ساتھ مخصوص سفید جیکٹس چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ اور اس عالمی سطح پر پسندیدگی کی غماز ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ