ندا ممتاز پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ ہیں، جو نوعمری سے ہی انڈسٹری میں کام کررہی ہیں، اب وہ کئی ڈراموں میں ماں اور سینیئر کا کردار کررہی ہیں، ندا ممتاز کا پیشہ ورانہ سفر بہت اچھا تھا، وہ اس وقت ان ستاروں میں شامل ہیں جو شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک گھریلو خاتون بھی ہیں۔
ندا ممتاز نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے اور انہوں نے ہمیشہ ان سے سیکھنے کی کوشش کی۔ اداکارہ مدیحہ نقوی کے شو میں انہوں نے اپنے پہلے حمل کے دوران درپیش مسائل کے بارے میں بات کی، اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ جب پہلی بار حاملہ تھیں تو سنگین صورتحال کا سامنا کیا تھا اور اکیلے ہی مسائل کا مقابلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ممتاز نے برسوں بعد شمی کپور سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کو کاروبار میں دھچکا لگا، ان کے پاس پیسے ختم ہوگئے اور ان کے پاس پہننے کے لیے کپڑوں کے صرف 2 جوڑے تھے، وہ گھر کے سارے کام خود کرتی تھیں اور ان کے پاس کوئی نوکرانی نہیں تھی۔ انہوں نے یہ سب برداشت کیا اور اپنے گھر والوں کو کبھی نہیں بتایا۔ ’برا وقت اچھے وقت کی طرح گزر جاتا ہے اور چیزیں بعد میں بہتر ہوتی ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ وہ پریگنینسی کی حالت میں گھر کے کام خود کرتی تھی، جھاڑو پونچا کرتی تھیں، کھانا بناتی تھی اور برتن دھوتی تھی، میرے ہاتھوں میں چھالے پڑگئے تھے، کیوں کہ میں نے اس سے پہلے کبھی کچھ گھر کا کام نہیں کیا تھا۔ ’میرے پڑوسی مجھے کہتے تھے کہ تم کس مٹی کی بنی ہو، اپنے ماں باپ کی طرف چلی جاؤ اگر حالات اتنے خراب ہیں تو، میں نے کہا کہ نہیں میرے شوہر کی عزت کیا رہ جائے گی۔‘
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ممتاز اور ریشم کا رقص، محفل کس کے گھر سجی تھی؟
ندا ممتاز نے کہا کہ ماں باپ کو اولاد کو صبر کرنا ضرور سکھانا چاہیے، حالات ایک جیسے نہیں رہتے، اپ اینڈ ڈاؤن ہوتا ہے بزنس میں، اب لڑکیوں میں صبر نہیں ہے کیوں کہ ان کے پاس اپشنز بہت ہیں، ہمارے ماں باپ نے ہمیں صبر سکھایا، لیکن آج کل کی لڑکیاں کہتی ہیں کہ ہم خود کما سکتی ہیں تو ہم اس (شوہر) کے نیچے کیوں دبیں، لیکن میں کہتی ہوں کہ گھر مرد سے ہوتا ہے۔