اداکارہ ندا ممتاز کو دوران حمل کیسی گھریلو زندگی کا سامنا کرنا پڑا؟

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ندا ممتاز پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ ہیں، جو نوعمری سے ہی انڈسٹری میں کام کررہی ہیں، اب وہ کئی ڈراموں میں ماں اور سینیئر کا کردار کررہی ہیں، ندا ممتاز کا پیشہ ورانہ سفر بہت اچھا تھا، وہ اس وقت ان ستاروں میں شامل ہیں جو شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک گھریلو خاتون بھی ہیں۔

ندا ممتاز نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے اور انہوں نے ہمیشہ ان سے سیکھنے کی کوشش کی۔ اداکارہ مدیحہ نقوی کے شو میں انہوں نے اپنے پہلے حمل کے دوران درپیش مسائل کے بارے میں بات کی، اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ جب پہلی بار حاملہ تھیں تو سنگین صورتحال کا سامنا کیا تھا اور اکیلے ہی مسائل کا مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ممتاز نے برسوں بعد شمی کپور سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کو کاروبار میں دھچکا لگا، ان کے  پاس پیسے ختم ہوگئے اور ان کے پاس پہننے کے لیے کپڑوں کے صرف 2 جوڑے تھے، وہ گھر کے سارے کام خود کرتی تھیں اور ان کے پاس کوئی نوکرانی نہیں تھی۔ انہوں نے یہ سب برداشت کیا اور اپنے گھر والوں کو کبھی نہیں بتایا۔ ’برا وقت اچھے وقت کی طرح گزر جاتا ہے اور چیزیں بعد میں بہتر ہوتی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ پریگنینسی کی حالت میں گھر کے کام خود کرتی تھی، جھاڑو پونچا کرتی تھیں، کھانا بناتی تھی اور برتن دھوتی تھی، میرے ہاتھوں میں چھالے پڑگئے تھے، کیوں کہ میں نے اس سے پہلے کبھی کچھ گھر کا کام نہیں کیا تھا۔ ’میرے پڑوسی مجھے کہتے تھے کہ تم کس مٹی کی بنی ہو، اپنے ماں باپ کی طرف چلی جاؤ اگر حالات اتنے خراب ہیں تو، میں نے کہا کہ نہیں میرے شوہر کی عزت کیا رہ جائے گی۔‘

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ممتاز اور ریشم کا رقص، محفل کس کے گھر سجی تھی؟

ندا ممتاز نے کہا کہ ماں باپ کو اولاد کو صبر کرنا ضرور سکھانا چاہیے، حالات ایک جیسے نہیں رہتے، اپ اینڈ ڈاؤن ہوتا ہے بزنس میں، اب لڑکیوں میں صبر نہیں ہے کیوں کہ ان کے پاس اپشنز بہت ہیں، ہمارے ماں باپ نے ہمیں صبر سکھایا، لیکن آج کل کی لڑکیاں کہتی ہیں کہ ہم خود کما سکتی ہیں تو ہم اس (شوہر) کے نیچے کیوں دبیں، لیکن میں کہتی ہوں کہ گھر مرد سے ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

چین کے وین چھانگ خلائی مرکز نے 50ویں کامیاب لانچ کا سنگِ میل عبور کرلیا

افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، درجنوں افراد جاں بحق، ہزاروں متاثر

چین:لاجسٹکس میں بڑی پیشرفت، شیامن پورٹ پر جہاز سے ٹرین تک براہِ راست منتقلی

ایران چند ہفتوں میں چین سے سینکڑوں جدید فضائی دفاعی میزائل حاصل کرے گا،رائٹرز کا دعویٰ، بیجنگ کی تردید

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین