جاسوس کتوں کے بعد اب ایجنٹ چوہے بھی سراغ رسانی کرنے کے لیے تیار

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوں تو دنیا میں کتے جاسوسی کے فرائض انجام دیتے ہی آئے ہیں لیکن افریقا نے یہی کام چوہوں سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی خراب کرنے کا ماہر چوہا کن گاڑیوں کو نشانہ بناتا ہے؟

ایک نئی قسم کا سرحدی گشتی ایجنٹ اسکواڈ جلد ہی افریقی بندرگاہوں میں کام شروع کر سکتا ہے جو اسمگل ہونے والے غیر قانونی سامان کو سونگھ کر ان کا پردہ فاش کرے گا۔ ان چوہے ایجنٹوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے دوران چھوٹی چھوٹی سرخ واسکٹ پہنائی جائے گی۔

ان بڑے افریقی چوہوں کو پینگولین کے جسم پر پائے جانے والے چھلکے، ہاتھی دانت اور دیگر نایاب نسلوں کی شناخت کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔ یہ جاسوس جلد ہی بین الاقوامی جنگلی حیات کی تجارت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیے: چوہے چرس کے عادی ہو گئے، تھانے کے مال خانے سے چرس چرانا شروع کر دی

تنزانیہ میں مقیم غیر منافع بخش تنظیم APOPO پہلے ہی ’ہیرو ریٹ‘ کہلانے والے بلی کے سائز کے ان چوہوں کی صلاحیت کا مظاہرہ کر چکی ہے۔ یہ چوہے بارودی سرنگوں، تپ دق اور یہاں تک کہ قدرتی آفات میں ملبے تلے دبے زندہ افراد کو بھی سونگھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لیکن اب تنظیم اپنی توجہ (اور اس کے چوہوں کی ناک) عالمی جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کی طرف مبذول کر رہی ہے۔

جنگلی حیات کی اس اسمگلنگ سے ہر سال 23 ارب امریکی ڈالر کا غیر قانونی کاروبار ہوتا ہے۔ یہ غیر قانونی تجارت جعلی مصنوعات، منشیات اور انسانوں کی اسمگلنگ کے بعد چوتھا سب سے زیادہ منافع بخش دھندا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان