لندن میں قتل کی دھمکی، خواجہ آصف نے مقدمہ درج کروا دیا

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی دینے، ہراساں کرنے اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے واقعے کا مقدمہ لندن میں ہی درج کروا دیا ہے۔

جمعرات کے روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، خواجہ آصف نے لندن میں نامعلوم شخص کے خلاف ان کو ٹرین میں دھمکیاں دینے، ہراسان کرنے اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ کہنے کے واقعے کی  پاکستان ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو رپورٹ درج کراوائی۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں ’سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن گالی دینے کی حمایت نہیں کی جا سکتی‘

خواجہ محمد آصف نے پولیس کو ٹرین میں چھری سے قتل کی دھمکی اور ہراسگی واقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا، واقع کی تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کررہی ہے۔

یاد رہے کہ 11 نومبر کو لندن میں الزبتھ لائن  میں ایک شخص نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو ریل سے نکلتے ہوئے گالیاں دی تھی، انہیں قتل کی دھمکیاں دیں اور ان کے خلاف نازیبا جملے کسے۔

خواجہ آصف نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ لندن میں نجی دورے پر ہوں، اپنے ایک عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے  ریڈنگ جا رہا تھا کہ 3 سے 4 افراد پر مشتمل ایک خاندان کے افراد نے ٹرین میں ہراساں کیا، بلا اجازت ویڈیو بنائی ، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں وزیردفاع خواجہ آصف کو گالیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ واقع میں ملوث کسی فرد کو وہ نہیں پہچانتے، لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قتل کی دھمکیاں اور ہراساں کرنے کے ایسے مذموم واقعات برطانیہ میں مقیم 17لاکھ پاکستانی نثراد برطانوی شہریوں کے لیے بھی باعث شرم اور قابل افسوس ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی