اقرار الحسن 3 بیویوں کے ہمراہ ہنسی خوشی زندگی کیسے بسر کر رہے ہیں؟، فرح اقرار نے سب بتا دیا

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرح اقرار معروف اینکر پرسن اور انوسٹی گیٹو جرنلسٹس اقراالحسن کی دوسری اہلیہ ہیں، فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق نیوز اینکر بھی ہیں۔ فرح اقرار نے کئی مشہور نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز میں بطور ہوسٹ کام کیا ہے۔ فرح اقرار اس وقت لاہور میں مقیم ہیں اور کامیابی کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں۔ وہ اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر روزانہ وی لاگ پوسٹ کرتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے معروف صحافی و اینکر پرسن اقرار الحسن کی تیسری شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

فرح اقرار کا کہنا تھا کہ ’میں نے اقرار الحسن کی تیسری شادی پر کوئی بات نہیں کی ہے حالانکہ میں نے ان کی تیسری شادی کے بعد کوئی انٹرویو بھی نہیں دیا۔

فرح اقرارالحسن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت کچھ گردش کر رہا ہوتا ہے حتیٰ کہ بعض اوقات جب میں اقرار الحسن کے ساتھ کوئی تصاویر پوسٹ نہ کروں تو سوشل میڈیا پیجز پر افواہیں شروع ہو جاتی ہیں کہ ہم الگ ہو گئے ہیں۔ ایک پیج روزانہ کی بنیاد پر ایسی جھوٹی خبروں  کو شیئر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں پہلے اقرار الحسن کی تیسری شادی کے بارے میں فکرمند اور پریشان ہوئی لیکن جب مجھے اسلام کی سمجھ آئی، میں نے اسلام کا مطالعہ کیا تو میں ان کے تیسری شادی کے حوالے سے مطمئن ہو گئی اور آپ یقین نہیں کریں گے کہ میں نے پھر ایک بار خود اقرار الحسن کو میسج کیا اور اسے تیسری شادی کرنے کی اجازت دی کیونکہ اب میں نے اسلام میں تیسری شادی کے حوالے سے بہت کچھ پڑھ اور سیکھ لیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں فرح اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ ’ ہمارے معاشرے میں خواتین کا ایک گھر چلانے اور بنانے میں اہم کردار ہوتا ہے، وہ میاں بیوی کے رشتے کو مضبوط بناتی ہیں۔

خواتین کو کئی مواقعوں پر زیادہ سمجھوتا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اللہ نے خواتین کی فطرت میں ہی صبر رکھا ہے، خواتین اگر اس بات کو سمجھ جائیں تو انہیں کوئی مسئلہ درپیش نہیں آ سکتا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پہلے سے ہی جانتی تھی کہ میرے شوہر کی ایک بیوی ہے لیکن میں نے انہیں اس کے خاندان کے ساتھ قبول کیا اور میں ان سب کو اپنے ساتھ لے کر چلنا چاہتی تھی، میں نے کبھی ان کے خاندان کے ساتھ مقابلہ کے بارے میں نہیں سوچا یہی وجہ ہے کہ ہم ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp