پی ٹی آئی احتجاج: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عسکری قیادت سے بات چیت کے لیے تیار

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی ایپکس کمیٹی میں شریک ہوں گے۔ اس کمیٹی میں آرمی چیف، ڈی آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے سربراہان، وزرائے اعلیٰ اور بعض وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔

انگریزی روزنامے ’دی نیوز‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاجی مارچ اور عمران خان اور پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جاری کشیدگی پر بات چیت کے لیے مکمل طور پر تیار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی تیاری مکمل، واپسی تب ہوگی جب مطالبات پورے ہوں گے، علی امین گنڈاپور

رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج (پیر) کو طلب کیا ہے، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اجلاس منگل کو منعقد ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ احتجاجی مارچ کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں تاہم اگر امن عامہ کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر بات ہوئی تو عمران خان اور پی ٹی آئی کو درپیش صورتحال پر بات ہوگی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وہ ان معاملات پر ایپکس کمیٹی میں بات کریں گے، گزشتہ اجلاسوں میں بھی ان مسائل پر بات کرتا رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان جاری کشید گی پی ٹی آئی اور ملک کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کا احترام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور عمران خان کی مرضی سے کمپرومائزڈ ہیں، خواجہ آصف

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایپکس کمیٹی میں موجودہ ملکی سلامتی کی صورتحال اور دیشتگردی کے خلاف حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سیکیورٹی ایجنسیوں کے لیے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے، یہی وجہ ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں