پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں 34 فیصد اضافہ، 4 ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی برآمدات

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران آئی ٹی شعبے نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی خدمات برآمد کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ، نوجوانوں کو کونسے شعبوں میں جانا چاہیے؟

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اکتوبر میں 33 کروڑ ڈالر رہیں، جو ستمبر کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہیں۔ پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی جانب سے گزشتہ 12 مہینوں سے اوسطاً ماہانہ تقریباً 29 کروڑ ڈالر کی خدمات برآمد کی جارہی ہیں۔ پاکستانی کمپنیوں نے برآمدات میں اضافے کے ساتھ عالمی کلائنٹس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے۔

ماہرین کی جانب سے آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافے کو اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا یہ رجحان مالی سال 2025 میں بھی جاری رہے گا۔

ایک اندازے کے مطابق ملکی آئی ٹی برآمدات رواں مال سال 10 سے 15 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے 3 سے پونے 4 ارب ڈالر رہیں گی۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے 4 مہینوں کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں 34.9 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبر تک آئی ٹی برآمدات 1.206 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 894 ملین ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا آئندہ 3 سالوں میں آئی ٹی کی برآمدات کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان

شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاکہ حکومت وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کررہی ہے، وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ برآمدات میں اضافہ کیا جائے، جبکہ آئی ٹی انڈسٹری بھی اپنے تئیں کوششیں کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا کے شہریوں کی یوکرین میں فوجی بھرتی بند کرنے پر روس کا اتفاق

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام، انڈیکس میں 837 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا