کیا ہالی ووڈ اداکار جیسن موموا ’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ میں ولن کا کردار ادا کریں گے؟

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ چند دنوں سے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان کی نئی فلم’ ٹائیگر ورسزپٹھان‘ کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔ تاہم اب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں ہالی ووڈ اداکارجیسن موموا ولن کا کردار نبھائیں گے۔

کہا جا رہا ہے کہ فلم ’ٹائیگر ورسزپٹھان‘ کی ٹیم نے ولن کے کردارکے لیے ہالی ووڈ کے ایکشن اسٹارجیسن موموا پر نظریں مرکوز کر رکھی ہیں۔

جیسن موموا امریکی اداکار ہیں۔جیسن موموا نے ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’ایکوا مین‘میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔’ایکوا مین‘وارنر برادرز کی سائنس فکشن فلم ہے۔ اس فلم نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے’جسٹس لیگ‘اور ونڈر ویمن جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

جیسن موموا نے اپنی اداکاری کا آغاز امریکا ایکشن ڈرامہ سیریز’بے واچ‘سے کیا۔ اس ڈرامہ میں انہوں نے جیسن لونے کا کردار نبھایا تھا۔

شاہ رخ خان اور جیسن موموا کی ملاقات 2019میں ریاض میں منعقد ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں بھی ہو چکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Raya Abirached (@rayaofficial)

فلم ’ٹائیگر ورسزپٹھان‘کے حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کا شمار بالی ووڈ کی سب سے مہنگی فلموں میں ہو گا۔

واضح رہے کہ فلم ’ٹائیگر ورسزپٹھان‘ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کریں گے۔ اس فلم میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کو بھارتی جاسوس کے طور پر دکھایا جائے گا۔

دونوں اداکاروں نے اپنی فلموں پٹھان اور ٹائیگرمیں بھی ایجنٹ کا کردارادا کیا تھا اوراس نئی فلم میں بھی دونوں بالی ووڈ اداکار اپنی اپنی فلموں میں نبھائے جانے والے کرداروں ہی میں نظر آئیں گے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’ پٹھان‘ میں سلمان خان مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم ’پٹھان‘2023میں انڈیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر ورسزپٹھان‘کابجٹ 300کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے۔

سلمان خان اور شاہ رخ خان اب تک ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں کرن ارجن، دشمن دنیا کا، کچھ کچھ ہوتا ہے، ہر دل جو پیار کرے گا، ہم تمھارے ہیں صنم، اوم شانتی اوم، ٹیوب لائٹ، زیرو اور پٹھان شامل ہیں۔

اب سلمان خان اور شاہ رخ خان 30سال بعد ایک ساتھ فلم ’ٹائیگر ورسزپٹھان‘میں دکھائی دیں گے۔

فلم ’ٹائیگر ورسزپٹھان‘2025میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp