پی ٹی آئی احتجاج: شرپسندی میں ملوث طلبہ کی تعلیمی اسناد و داخلے، دیگر افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس منسوخ کرنے پر غور

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی جانب سے 24 نومبر کو ملک بھر میں احتجاج کی کال کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق، 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے ریاست کی جانب سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت میں ڈپٹی کمشنر نے احتجاج کے پیش نظر 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو مکمل تیاری کی ہدایات جاری کی گئی ہے اور شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تمام سرکاری اور اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کے لیے بھی سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عسکری قیادت سے بات چیت کے لیے تیار

 وزارت داخلہ کا ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں افغان مہاجرین کے کیمپوں کی جیوفنسنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ احتجاج کے دوران  شرپسندی کرنے والے طلبہ کی تعلیمی اسناد اور داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ احتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ اور سم بلاک کرنے کا بھی فیصلہ زیرغور ہے، دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کے لیے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے مطالبات کی منظوری کے لیے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے، جس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مشاورت

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں