سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر انتقال کرگئے

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر محمد نذیر جونیئر رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، محمد نذیر جونیئر گزشتہ چند دن سے شدید علیل تھے۔ ان کے بیٹے نعمان نذیر نے اپنے والد کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق انگلش کرکٹر آئن بوتھم مگرمچھوں سے کیسے بچے؟

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نذیر جونیئر چند روز سے شدید علیل تھے، ان کو گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لاہور کے ایک اسپتال لے جایا گیا۔ مرحوم کے اہل خانہ نے بتایا کہ نذیر جونیئر 5 برس قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب رہتی تھی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کے لیے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں۔ بطور بالر انہوں نے 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بھی ہیں۔ محمد نذیر جونیئر نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے

مرحوم کے بیٹے نعمان نذیر نے گزشتہ دنوں اپنے والد کے علاج کے لیے حکومت پاکستان اور پی سی بی سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور حکومتی حکام نے نذیر جونیئر کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟