جسٹس عائشہ ملک آئندہ ہفتے آئینی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گی

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس عائشہ ملک آئندہ ہفتے آئینی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گی، آئندہ ہفتے آئینی بینچ 6 ججز پر مشتمل ہوگا جبکہ جسٹس عائشہ ملک منگل سے سپریم کورٹ میں معمول کے مقدمات کی سماعت کریں گی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ 27 نومبر کو متعدد مقدمات کی سماعت کرے گا۔ پانامہ پیپرز سکینڈل کی تحقیقات کے لیے جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: لاپتا بچوں کا معاملہ، سپریم کورٹ آئینی بینچ نے تمام آئی جیز اور سیکریٹریز داخلہ کو طلب کرلیا

آئینی بینچ طلبہ یونینز پر پابندی کے خلاف درخواست، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے لیے دائر درخواست، اردو کو سرکاری اداروں میں رائج کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست، صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لیے دائر درخواست اور نایاب پرندے تلور کے شکار پر پابندی کے لیے دائر درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور حراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر

صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور حراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ اقلیتوں کے حقوق، گوردواروں کی بحالی اور سانحہ جڑانوالہ پر ازخود نوٹس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ نمونیا اور ہیپاٹائٹس سے اموات، ادویات کی قیمتوں پر ازخودنوٹس پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp