پی ٹی آئی احتجاج، ملک کو یومیہ کتنا نقصان ہورہا ہے؟ اعداد و شمار جاری

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج سے وفاق اور صوبوں کو روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے معاشی نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت درست سمت پر گامزن، آئی ایم ایف سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق وزارت خزانہ نے احتجاج سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی ہے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ٹی کے احتجاج سے روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، لاک  ڈائون اور احتجاج سے ٹیکس وصولیوں میں کمی ہورہی ہے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق احتجاج اور لاک ڈائون سے جی ڈی پی کو روزانہ 144 ارب کا نقصان ہوتا ہے، ہڑتال سے برآمدات میں کمی سے روزانہ 26 ارب کا نقصان ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی سے 3 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، احتجاج سے صوبوں کو ہونے والے نقصانات اس سے الگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنادی

وفاقی وزیرخزانہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی احتجاج سے صوبوں کو روزانہ زرعی شعبے کی مد میں 26 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے جبکہ صوبوں کا صنعتی شعبے میں نقصان 20 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: جڑانوالہ چرچ حملہ اور توہین مذہب کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ: پرویز الہیٰ، راسخ الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

ایران کے حملوں میں 150 کے قریب امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں دھونی اور روہت موجود، مگر ویرات کوہلی کیوں غائب رہے؟

نئی موٹرویز کم از کم 6 لین بنانے کا فیصلہ، این ایچ اے

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے