کوئٹہ: مقامی تاجر کا بیٹا 11روز کے بعد بھی بازیاب نہ ہوسکا، پہیہ جام ہڑتال جاری

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں مقامی تاجر کا بیٹا 11روز گزرنے کے بعد بھی بازیات نہیں ہوسکا، بچے کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین اور تاجروں کی بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔

کوئٹہ کے علاقے پٹیل باغ سے 10سالہ مصور کاکڑ کو 15 نومبر کو اغوا کیا گیا، تاہم 11 روز گزر جانے کے باوجود مقامی تاجر کا بیٹا مصور کاکڑ بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ لواحقین بچے کی بازیابی کے لیے گزشتہ 9روز سے کوئٹہ کے علاقے یونیٹی چوک پر بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: مقامی تاجر کا بیٹا اغوا، انجمن تاجران کا کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

لواحقین اور انجمن تاجران بلوچستان کی کال پر آج کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں احتجاجاً پہیہ جام ہڑتال کی گئی، جس کے باعث شہر میں ٹریفک معمول سے کم رہی۔ مظاہرین کی جانب سے کوئٹہ سے پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا جانیوالی شاہراہوں کو صوبے کے مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا جانیوالی قومی شاہراہ کو بلیلی، کچلاک اور قلعہ سیف اللہ سے، کوئٹہ سے کراچی قومی شاہراہ کو لکپاس، کوئٹہ سے سندھ جانیوالی قومی شاہراہ کو دشت جبکہ کوئٹہ سے چمن جانیوالی قومی شاہراہ کو یارو کے مقام پر احتجاجاً بند کیا گیا۔ قومی شاہراہیں بلاک ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: جعفرآباد کے علاقے جاگیر میں تاجر کے بیٹے کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری

احتجاج کے باعث صوبائی حکومت نے بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ جسکی وجہ سے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر ٹرین کو بھی آج احتجاج کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

تاہم، لواحقین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ جب تک مغوی مصور کاکڑ بازیاب نہیں ہوگا، احتجاج جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟