کوئٹہ: مقامی تاجر کا بیٹا اغوا، انجمن تاجران کا کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے مقامی تاجر کے 10 سالہ بیٹے کے اغوا کے خلاف انجمن تاجران نے کل کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

کوئٹہ کے مقامی تاجر کے بیٹے کو اغوا کرنے کا واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا تھا جس کے خلاف بچے کے خاندان کے افراد مسلسل 4 روز سے احتجاج کررہے ہیں۔ دوسری جانب مغوی بچے کی بازیابی اور لواحقین سے اظہار یک جہتی کے لیے وکلا برادری بھی سراپا احتجاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار پنجوتھا کو کس نے اغوا کیا تھا؟ سلمان اکرم راجہ نے بتادیا

بچے کے اغوا کے خلاف وکلا نے احتجاجاً عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ کورٹ سے اتحاد چوک کر ریلی بھی نکالی گئی ہے جس میں مغوی بچے کی بازیابی کے لیے نعرے بازی کی گئی۔

ادھر ہفتے کے روز بلوچستان ہائیکورٹ میں کوئٹہ سے مغوی بچے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے والد کے اغوا کا مقدمہ لاہور میں درج

سماعت کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس، ڈی آئی جی کوئٹہ، کمشنر کوئٹہ اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے حکام کو ہدایت کی کہ تحقیقات کے دوران تمام معاملات میں بچے کے والد کو اعتماد میں لیا جائے۔

مغوی بچے محمد مصور کو اغوا کرکے لے جانے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوئی ہے جس میں بچے کو اغوا کرنے کی وارادت کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا جواں سال بیٹا اغوا، بھاری تاوان طلب

بچے کے والدین نے ملزمان کے بارے میں معلومات دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے جبکہ بچے کے والدین نے بچے اغوا کے غوا کے لیے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کی تلاش میں کوئٹہ پولیس سے  مدد کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور زلمی کے اشتراک سے پی ایس ایل میں پہلی بار پشتو کمنٹری متعارف

عالمی فوجی اخراجات 2025 میں بڑھ کر 2887 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

آبنائے ہرمز پر ایران کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے، امریکی وزیر خارجہ

پاکستان کا علاقائی امن کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھنے کا اعلان

قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈائریکٹر عمران سہیل کی اسلام آباد تعیناتی

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟