حامد خان کی باتوں میں سیاسی جماعت سے ہم آہنگی دکھائی دیتی ہے، صدر سپریم کورٹ بار

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے حامد خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ حامد خان نے پریس کانفرنس کی ہے، انہوں نے جو مؤقف اپنایا ہے اس میں ایک سیاسی جماعت سے ہم آہنگ دکھائی دیتی ہے، حامد خان کے بیانات وکلا برادری کے موقف کی عکاسی نہیں کرتے۔

اعلامیہ کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف نے کہا کہ حامد خان نے منتخب پارلیمنٹ کی منظور شدہ 26ویں آئینی ترمیم پر بلا جواز تنقید کی ہے، حامد خان نے آئینی بینچ کی تشکیل کو بھی نشانہ بنایا ہے، حامد خان نے 30نومبر کو آئینی ترمیم کے خلاف نام نہاد وکلا تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کبھی ایسی مداخلت نہیں دیکھی، حامد خان کا سپریم کورٹ بار الیکشن میں تاریخی بے ضابطگیوں کا الزام

میاں عاطف رؤف عطا نے کہا کہ وکلا برادری کی ہڑتال کا فیصلہ کرنے کا اختیار منتخب باڈی کو ہے کسی غیر منتخب شخص کو نہیں ہے۔ حامد خان کی احتجاجی کال وکلا کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے جو قابل مذمت ہے۔ سپریم کورٹ بار کسی کو بھی وکلا کے کندھوں پر سیاسی ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار پارلیمنٹ کی منظور شدہ ترمیم کی توثیق کر چکی ہے، آئینی ترمیم میں وکلا کی سفارشات مکمل طور پر شامل کی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ بار آئینی ترمیم اور آئینی بینچ کی تشکیل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اختلافات کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی آئینی بینچ کی ساخت کو نقصان پہنچانے یا اس کے کام میں دخل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اور وکلا کو تقسیم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں