تحریک انصاف کے پرامن مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم غیردانشمندانہ ہے، زلمے خلیل زاد

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان نژاد امریکی اور خارجہ پالیسی کے ماہر زلمے خلیل زاد نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں جاری پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن پاکستانی مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ایک تباہ کن غلطی ہے اور یہ امن و امان کو نافذ کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کرنے سے متعلق اہم انکشافات منظر عام آگئے

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان اور اس کے مستقبل کی خاطر مذکورہ حکم کو فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہیے اور پاکستان کے دوستوں کی مدد سے ایک مفاہمتی عمل فوری طور پر شروع ہونا چاہیے۔

زلمے خلیل زاد نے سوال کیا کہ کیا پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اپنی موجودہ روش بدل کر کوئی دانشمندانہ راستہ اختیار کرے گی؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp