چینی تاجر کو معدنیات کے نام پر مٹی  بھیجنے کا کیس، مزید گرفتاریوں کا امکان

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ دنوں پاکستانی تاجر کی جانب سے چین معدنیات کے بجائے مٹی بھیجنے کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، جس کے مطابق ایف آئی اے نے کسٹم ایکسپورٹ حکام کو بھی شامل تفتیش کر لیا۔

ذرائع کے مطابق معدنیات کے نام پر مٹی ایکسپورٹ کی کلیرنس ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل سے  گرین چینل کے ذریعے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کمپنی ویکون گروپ کے سربراہ گورو سریواستو کی دھوکا دہی کیسے بے نقاب ہوئی؟

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم ہاؤس کراچی میں موجود کلکٹریٹ کسٹم ایکسپورٹ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 100 کنٹینرز پر مشتمل ساڑھے 4 لاکھ ڈالر کی ایک اور کنسائمنٹ کی ایل سی آخری لمحات میں منسوخ کر دی گئی ہے۔

 ایف آئی اے نے  مقدمے کی تفتیش میں شواہد سامنے آنے پر مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ جعل سازی اور ملکی برآمدات کو بدنام کرنے کی سازش میں 2 مرکزی ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی تاجر کی جانب سے چینی کمپنی کو معدنیات کے بجائے 11کروڑ کی مٹی بھیج دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ مکرمہ میں حج دھوکا دہی میں ملوث 4 افراد گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق سید ذیشان افضل بلگرامی جو میسرز ڈونزو ٹریڈرز کے مالک ہیں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر فوجداری انکوائری کے بعد درج کی گئی ہے جو ایک چینی درآمد کنندہ کمپنی جیانگسو پراونشل فارن ٹریڈ مس کورائن چن کی شکایت پر کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ