ہماری فورسز نے بہترین حکمت عملی اپنا کر احتجاج کا خاتمہ کیا، شہباز شریف

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہماری فورسز نے بہترین حکمت عملی اپنا کر احتجاج کا خاتمہ کیا۔ کل اسلام آباد میں جو فساد برپا کیا گیا اس کا احسن طریقے سے خاتمہ کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فسادیوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، احتجاج سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا، اسلام آباد میں تحریک انتشار برپا کی گئی، صرف ایک دن میں فسادیوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نے غوطہ کھایا۔

مزید پڑھیں: رینجرز اور پولیس پر حملے کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، شہباز شریف

وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 سے پہلے اسلام آباد پر چڑھائی کا تصور نہیں تھا، فسادیوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، گزشتہ روز فسادیوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نیچے گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد زخمی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں کس طرف جانا ہے، دنیا بھر میں سرمایہ کاری وہاں ہوتی ہے جہاں امن ہو۔ پی ٹی آئی نے پرتشدد احتجاج کی بنیاد رکھی، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر بھی احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی ترقی اور خوشحالی کا راستہ اپنانا ہے، ملکی ترقی کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے، سپہ سالار اور اںٹیلی جنس ایجنسیوں نے انتشاری ٹولے سے نمٹنے کے لیے بھرپور مدد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو فسادات برپا کرنے والے پھر پُرتشدد کارروائیوں پر اتر آئے، وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہماری فوج کے سپہ سالار یک جان و قالب کیطرح ساتھ جڑے ہیں۔ آئندہ کے بعد اس انتشاری ٹولے کو اسلام آباد کی طرف رخ نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص اپنی ذات کے لیے پاکستان کو قربان کرنے پر تلا ہوا ہے، اس ہاتھ کو توڑ دیں گے جو پاکستان کو قربان کرنے کے لیے اٹھے گا۔ ان کو سب سے بڑی تکلیف یہ ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ سے کیسے بچ گیا۔ ایکشن میں دھاندلی کی بات کرنے والے 2018 کی دھاندلی کا جواب تو دیں۔

’ان کے احتجاج سے جڑواں شہروں میں زندگی معطل ہوچکی تھی، دکانیں بند تھیں، سیاح دہائیاں دے رہے تھے، جن کی فیکٹریاں تھیں وہ بے حد پریشان تھے۔ اسپتالوں میں مریضوں کو بے پناہ مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، 2014سے پہلے اسلام آباد پر چڑھائی کا کوئی تصور نہیں تھا، 2014کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا، 126دن چلنےوالے دھرنے نے معیشت کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا‘۔

یہ پڑھیں: کسی صوبے کو احتجاج کے لیے مجبور نہ کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وفد کے دورے کے دوران بھی احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی گئی، ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی احتجاج کی کال دی گئی، پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، فسادی ہتھیار لے کر آئے اور پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے ہمارے دوست ملک کو تکلیف پہنچائی گئی، بشریٰ بی بی کے بیان سے زیادہ پاکستان سے دشمنی نہیں ہوسکتی۔ یہ کوئی تحریک نہیں یہ تخریب کاری اور فتنہ ہے سیاست میں فتنے اورتخریب کاری کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی، سیاسی پارٹیاں قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ پاکستان کےدوست ممالک کو ناراض کرنا کہاں کی سیاست ہے۔ اس جتھہ بندی کا ہمیں ہر صورت خاتمہ کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی زمینی حملہ ہوا تو بھرپور مقابلہ کریں گے، ایران کا دو ٹوک اعلان

بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد میں ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پلان جاری، متعدد راستے بند اور متبادل روٹس مقرر

حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائیں گے، طارق فضل چوہدری

امریکی حکومت نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا، محتاط رہنے کی ہدایت

ویڈیو

ٹاکسک پروڈیکٹیویٹی اور برکت کا اسلامی تصور

پاکستان افغانستان جنگ، ڈمی امیر خان متقی کی وی ٹو میں گفتگو

آپریشن کے دوران فیلڈ مارشل کا وزیرستان کا دورہ،پاک فضائیہ کی قندھار پر بمباری، امریکا کی شکست قریب، ایران ڈٹ گیا

کالم / تجزیہ

فراعنہ قندھار

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست