بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کے ساتھ 2 نمبر گیم کھیل گئیں، خواجہ آصف

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع اور ن لیگی رہنما خواجہ آصف گزشتہ دنوں ہوئے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے کہا ہے تحریک انصاف کے مظاہرین اگر سنگجانی میں بیٹھ جاتے، جیسا کہ وہاں بیٹھنے پر عمران خان اور ان کی دیگر پارٹی قیادت بھی مان گئی تو آج سڑکیں بند ہوتیں، انٹرنیٹ مشکل سے چلتا، ایئر پورٹ سے اسلام آباد آنا مشکل ہوتا اور ڈی چوک کے حملے کا خطرہ بدستور رہتا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کئی گئی اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ  حکومت کو بشریٰ بی بی کا تہ دل سے مشکور ہونا چاہیے کہ ان کی ضد پر بانیپی ٹی آئی کی رضامندی کے برعکس خیبرپختونخوا سے آنے والے حملہ آور ڈی چوک پر حملہ آور ہوئے اور پھر شلواریں ،گاڑیاں، جھنڈے اور عمران خان کی تصویریں چھوڑ کے بھاگ کھڑے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی غائب، مانسہرہ پریس کانفرنس میں بھی شریک نہ تھیں، بہن مریم وٹو کے انکشافات

خواجہ آصف کی ٹوئٹ کی مطابق بشریٰ بی بی فرار ہوگئیں، گنڈا پور کارکنان کے ہاتھوں سارا دن رلتا رہا۔ پوری پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ وڑ گئی۔

انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں 2 نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں۔ چیک کرنے میں کوئی ہرج نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp