اسموگ تدارک کیس، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں اہم بات کیا ہے؟

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کیس کا تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ تعلیمی اداروں میں اسکول بسیں چلانے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اسموگ میں کمی، پنجاب میں آؤٹ گیٹ سرگرمیاں بحال، نوٹیفکیشن جاری

لاہور ہائیکورٹ کے جاری فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ موسم سرماکی تعطیلات کے بعد عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ بھاری گاڑیوں کی باقاعدگی سے معائنہ کرے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کےمتواتر معائنے اور ڈیٹا کے لیے پالیسی وضع کرے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ اے لاہور میں کونو کارپس نامی پودے کی شجرکاری بند کرکےاس کے درخت اکھاڑ دیے جائیں، اور ان پودوں کی جگہ دیسی درخت لگائے جائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات نے بتایا کہ اسٹون کرشنگ پر مکمل پابندی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا اتفاقِ رائے کمیشن کی سفارشات پر غم و غصہ

سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کا کارکنان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات پر شدید احتجاج

کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟

پاس کیز روایتی پاس ورڈز کا محفوظ متبادل ہوسکتا ہے؟

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی