30مختلف انداز میں اذان دینے والا نوجوان

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاشف قیس میانوالی کےعلاقہ پپلاں میں گزشتہ 13 سال سےموٹر سائیکل مکینک ہیں، انہیں بچپن سے ہی قرآن پاک اور اس کی قرات سے دلی لگاؤ ہے۔ ان کے بقول’ جب میں چھوٹا تھا تو دادا کے ساتھ مسجد جایا کرتا تھا، وہاں میرے دادا میرے کان میں اذان دیتے تھے اور میں دہراتا چلا جاتا تھا۔ اس کے بعد میں نے مسجد کے اسپیکر پر اذان دینے کا سلسلسہ شروع کر دیا۔ اذان کا یہ شوق عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا چلا گیا اور اب میں 30 مختلف انداز میں اذانیں دے سکتا ہوں۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کاشف قیس کا کہنا تھا کہ میں مدینہ منورہ، مکہ معظمہ، فیصل مسجد اسلام آباد، ارطغرل ڈرامہ والی ترک طرز کی اذان اور کراچی کی دعوت اسلامی مرکز میں دی جانے والی اذانوں کی طرز پر اذان دیتا ہوں۔ میرا یہ شوق، جنون اور لگاؤ ہے کہ میں جب کام کرتا ہوں تب بھی تلاوت اور اذان دیتا رہتا ہوں۔ جب میں اذان دیتا ہوں تو مجھے یوں لگتا ہے جیسے  میں مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہوں اور مجھے بہت طمانیت کا احساس ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں فجر کی نماز پڑھ کے اپنی ورکشاپ پہ آ جاتا ہوں۔ یہاں تلاوت اور ذکر اذکار سے فارغ ہونے کے بعد کام میں لگ جاتا ہوں۔ مجھے راولپنڈی کی ریاض الجنہ مسجد کی انتظامیہ نے پیشکش کی ہے کہ آپ راولپنڈی ہماری مسجد میں آ جائیں اور پانچ وقت یہاں اذان دیا کریں۔ ہم آپ کو تمام سہولیات کے علاوہ ورکشاپ بھی بنا کر دیں گے۔

کاشف قیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو بھی چاہیے کہ بری صحبت اور نشوں کی بجائے دین کی طرف آ جائیں اور دلی سکون حاصل کریں۔

کاشف قیس کے گھر کے پاس والی جامعہ طوبیٰ غوثیہ مسجد کے امام قاری حافظ حبیب اللہ نے بھی وی نیوز سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی کہ کاشف قیس 30 مختلف انداز میں اذانیں دے سکتا ہے۔ یہ شوق اسے بچپن سے ہے۔ کاشف قیس ہمارے محلے کا ہے۔ یہ بنیادی طور مکینک ہے مگر 30 طرز کی اذانیں دینا اللہ تعالیٰ کا اس پر خصوصی کرم ہے کہ اسے اس آواز سے نوازا۔

کاشف قیس کے والد میاں قیس نے بھی وی نیوز سے بات کی  اور کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ بجائے یہ منفی سرگرمیوں کے دین کی طرف راغب ہے اور مختلف انداز میں اذانیں دیتا رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان