پاکستان اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق واریئر 8

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق واریئر 8کے انعقاد کی تیاریوں کا عمل چین میں ایک ماہ قبل شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق کا پبی میں آغاز

برادر ممالک کے عسکری حکام نے مشق کی بنیادی پلاننگ کا ضابطہ اخلاق طے کیا۔ تین ہفتے طویل مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں کی جا رہی ہے۔

یہ مشترکہ مشق سالانہ بنیادوں پر ہونے والی باہمی مشقوں کی آٹھویں مشق ہے۔اس مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  دونوں برادر ممالک  کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی اس مشق کا اہم مقصد ہے۔

اس مشق میں شرکت کے لئے چین کی  پیپلز لبریشن آرمی کے دستے 18نومبر 2024کو پاکستان پہنچے۔ مشق کی افتتاحی تقریب 21 نومبر 2024 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم سنٹر پبی میں منعقد کی گئی۔

افتتاحی تقریب میں اسلحہ کی نمائش، انفرادی اور ٹیم لیول ٹریننگ توجہ کا مرکز بنی۔ کلیئرنس آپریشن، گن فائر ، ڈرون ٹریننگ ، سنائپر ٹریننگ اور کمپنی کی سطح پر تربیت اس مشق کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم