پاکستان ملٹری اکیڈمی میں آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں یکم دسمبر سے آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ تربیت 5 ماہ پر محیط ہوگی جس میں تینوں مسلح افواج کے کیڈٹس بنیادی عسکری تربیت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں پاک-افغان بارڈر: غزنالی سیکٹر میں پاک فوج نے افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا ڈالی

پی ایم اے پاکستان کی بری فوج کا اعلیٰ تربیتی ادارہ ہے جو پاکستان کی دفاعی قوت میں قابل اور پیشہ ور قیادت کا اضافہ کرتا ہے۔

پی ایم اے میں مسلح افواج کے کیڈٹس کی تربیت عسکری قیادت میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ایک جامع نقطہ نظر پیش کرےگی، یہ تربیت ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی نظم و ضبط اور مستقبل کی جنگی ضروریات میں قیادت کو یقینی بنائے گی۔

کسی بھی جنگ میں بری، بحری اور فضائی افواج کا باہمی ربط اور تعاون فتح کو یقینی بناتا ہے، مشترکہ تربیت مسلح افواج میں پیشہ ورانہ یکسانیت، قیادت، جرات اور اتحاد عمل پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ورانہ مہارت، جرات، نظم و ضبط اور بااعتماد قیادت کے باعث مایہ ناز تنظیمیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: عثمان خواجہ کے الزامات پر سابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے تیار

کیا پی ٹی آئی اور وفاق کے درمیان پسِ پردہ مذاکرات ہورہے ہیں؟

تاریخ کا دھارا روکا نہیں جا سکتا، تائیوان کا چین میں مکمل انضمام ہو کر رہے گا، صدر شی جن پنگ کا اعلان

پاکستان نے اپنا معدنی خزانہ کھول دیا، ریکوڈک سے ریفائننگ تک دنیا سرمایہ کاری کر رہی ہے

واٹس ایپ بزنس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر میٹا کو برطانیہ میں 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی اور وفاق کے درمیان پسِ پردہ مذاکرات ہورہے ہیں؟

چھوٹے صوبوں پر بجٹ سے پہلے اہم پیشرفت متوقع ہے، ملک موجودہ انتظامی نظام کے تحت نہیں چل سکتا، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

سینئر اینکر وجیہ ثانی اسٹریٹ کرائمز اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر پھٹ پڑے

کالم / تجزیہ

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے