پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی 21 روز تک راہداری ضمانت منطور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’بیٹی کا داخلہ کروانے گئے اور امریکا کو ہی پیارے ہوگئے‘ شہریار آفریدی تنقید کی زد میں کیوں؟
سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران شہریار آفریدی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، پیشی سے قبل گرفتاری کا خدشہ ہے، لہذا راہداری ضمانت دی جائے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی میں اختلافات، شہریار آفریدی کو جلسے میں تقریر نہ کرنے دی گئی
عدالت نے شہریار آفریدی کو ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے انکی 21 روز کی راہداری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے انہیں کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔