اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد ’ڈی چوک‘ میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 281 قیدیوں کو شناخت پریڈ کے لیے کوہسار تھانے سے اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی چوک احتجاج: عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 96 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں میں درج 2 مقدمات میں نامزد مبینہ ملزمان کو پیر کو کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کے بعد 26 نومبر کو ’ڈی چوک‘ سے گرفتار کیے گئے 281 افراد کی 14 روزہ شناخت پریڈ کا حکم دیا ہے جبکہ 2 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس نے گرفتار افراد کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جس کی سربراہی جج طاہر عباس سپری نے کی۔ 2 خواتین سمیت مجموعی طور پر 283 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل انصار کیانی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج: کے پی پولیس کے وسائل استعمال ہوئے یا نہیں؟ تحقیقات جاری
پولیس نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ تمام گرفتار افراد کی شناخت پریڈ کرائی جائے جبکہ وکیل دفاع نے درخواست کی مخالفت کی۔
انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مبینہ ملزم 6 روز سے پولیس کی تحویل میں ہیں، انہوں نے شناخت پریڈ کے عمل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مزید 7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
گرفتار ملزمان تھانہ کوہسار کے علاوہ کراچی کمپنی، مارگلہ، سیکریٹریٹ اور ترنول تھانوں میں درج مقدمات میں ملوث تھے۔ انہیں 24 نومبر کو ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔