خصوصی افراد کی استقامت، ہمت اور قابل قدر کردار کا اعتراف کرتے ہیں، صدر مملکت

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معذوری کے حامل افراد کے حقوق اور فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے آج خصوصی افراد کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ خصوصی افراد کی استقامت، ہمت اور قابل قدر کردار کا اعتراف کرتے ہیں۔ زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی شرکت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے معذوری کے حامل افراد کے عالمی دن پر اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ معاون ٹیکنالوجی اور عوامی مقامات تک خصوصی افراد کی رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ خصوصی افراد کے لیے سازگار قانونی، سماجی اور معاشی حالات پیدا کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: معذوری اور مفلسی سے تنگ فنکار نے بچے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد کو معیاری تعلیم، ہنر اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔ خصوصی افراد کو قابلیت کی بنیاد پر روزگار فراہم کرنا ہوگا۔ ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں خصوصی افراد کے ساتھ عزت کا برتاؤ کیا جائے۔ خصوصی افراد کی ترقی کے لیے انہیں ضروری وسائل مہیا کیے جائیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خصوصی افراد کو با اختیار بنانے کے لیے اقدامات لیے گئے ہیں۔ خصوصی افراد کے حقوق کے لیے کونسل کا قیام انہیں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی جانب اہم قدم ہے۔ کونسل خصوصی افراد کے حقوق، بہبود کے لیے پالیسیوں کی تشکیل، نفاذ اور آگاہی میں مرکزی ادارے کا کام کرے گی۔

مزید پڑھیں: معذور افراد کو مفت پک اینڈ ڈراپ سروس دینے والا رکشہ ڈرائیور

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خصوصی افراد کے لیے خصوصی تعلیم و تربیت کی اہمیت کا مکمل ادراک ہے۔ خصوصی افراد کے لیے تعلیمی مراکز، پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کا ملک گیر نیٹ ورک تیار کیا گیا ہے۔ خصوصی افراد کو معاشرے کا کارآمد ممبر بنانے کے لیے ضروری مہارتوں اور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ کے نفاذ سے معذوری کے حامل افراد کو روزگار تک رسائی حاصل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل